اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہا وکاس اگھاڑی کی شاندار جیت، بی جے پی کو شکست فاش - مہاراشٹر کی سیاسی خبر

مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے لیے ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ مہا وکاس اگھاڑی نے توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

maha vikas aghadi wins in teacher and graduate constituency in maharashtra
مہاوکاس اگھاڑی کو قانون ساز کونسل انتخابات میں چار سیٹوں پر جیت

By

Published : Dec 4, 2020, 4:03 PM IST

مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کی 6 سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں مہاوکاس اگھاڑی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی کو ایک ہی سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے۔

بی جے پی کے گڑھ مانے جانے والے ناگپور گریجویٹ نشست پر کانگریس نے 58 سال بعد جیت درج کی ہے۔

واضح رہے کہ اس نشست پر بی جے پی لگاتار کامیابی حاصل کرتی رہی ہے لیکن اس مرتبہ کانگریس کے ابھیجیت ونجاری نے جیت حاصل کی ہے۔

پونے کی گریجویٹ نشست پر بھی بی جے پی کا ہی قبضہ تھا، لیکن یہ سیٹ بھی بی جے پی نے بڑے فرق سے گنوا دی ہے، یہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ارون لاڈ کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں ایک گریجویٹ سیٹ پر کانگریس نے جیت درج کی ہے، لیکن اس کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

این سی پی ایک مرتبہ پھر مراٹھواڑہ کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔ این سی پی کے ستیش چوہان تیسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں، وہیں امراوتی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہاں شیوسینا کے امیدوار پیچھے ہیں، جب کہ اپوزیشن کے امیدوار آگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details