اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: این سی پی رہنما کا قتل - وہ، کھٹاؤ گاؤں کے سرپنچ بھی تھے

مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں گزشتہ روز این سی پی کے ایک 56 برس کے رہنما کا دو افراد نے قتل کر دیا۔ قتل کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مہاراشٹر: این سی پی رہنما کا قتل
مہاراشٹر: این سی پی رہنما کا قتل

By

Published : Feb 3, 2020, 9:49 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:38 PM IST

ہلاک آنند پاٹل، گجانن پاٹل کے بھائی تھے جو نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے پرسنل اسسٹنٹ ہیں۔

وہ، کھٹاؤ گاؤں کے سرپنچ بھی تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'یہ واقعہ پلوس تحصیل کے گاؤں کھٹاؤ کے قریب اس وقت پیش آیا جب آنند پاٹل موٹر سائیکل پر اپنے فارم سے لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 'دو افراد نے صبح 11.30 بجے کے قریب ان پر تیز ہتھیاروں سے حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور ان کی موت ہوگئی۔ قتل کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details