این سی پی سربراہ شرد پوار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا، جب باغی اراکین اسمبلی ممبئی واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کو گجرات اور پھر آسام کیسے لے جایا گیا۔ ہمیں ان کی مدد کرنے والوں کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آسام حکومت ان کی مدد کر رہی ہے۔ مجھے مزید کسی کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔
Maharashtra Political Crisis: 'اکثریت کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا' - مہاراشٹر کی سیاست
مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے دوران مہا وکاس اگھاڑی رہنماؤں کا مسلسل بیان سامنے آرہا ہے، وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ہم حکومت بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ Maha Govt is in minority or not has to be established in Vidhan Sabha
اکثریت کا فیصلہ اسمبلی میں ہوگا
شرد پوار نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ شیوسینا کے باغی اراکین جب ممبئی آجائیں گے، تب حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ ہم نے مہاراشٹر میں کئی بار ایسے حالات دیکھے ہیں۔ اپنے تجربے سے میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم اس بحران کو شکست دیں گے اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت آسانی سے چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: 'ہم آخر تک ادھو ٹھاکرے کے ساتھ رہیں گے'