پولیس کے مطابق تقریبا ایک ہزار مزدور ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے چندر پور میں سڑکوں پر آئے تھے اور یہ مطالبہ کیا کہ انہیں گھر جانے کی سہولت فراہم کی جائے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ضلع کے بلارپور میں پیش آیا۔
خیال رہے کہ یہ تمام مزدور ایک سرکاری میڈیکل کالج میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد سے قیام پذیر تھے۔
انہوں نے ہائی وے کو روکنے کی کوشش کی اور ریلوے اسٹیشن کی طرف کوچ کرنا شروع کیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق زیادہ تر مزدور اتر پردیش اور بہار میں اپنے آبائی شہر واپس جانا چاہتے ہیں۔