اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع چشتیاں چوک علاقے میں مجلس اتحاد المسلمین کے سابق میونسپل کونسلر عبدالرحیم عرف اجّو نکواڈی نے مدد ملت نام کے اسلامک بینک کی شروعات کی ہے جس کے تحت غریبوں میں بغیر سود کے پیسوں کا لین دین کیا جائے گا۔ اِس بینک کا افتتاح اورنگ آباد شاہی مسجد کے امام مولانا سیّد نصیر احمد قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
مدد ملت بینک کا مقصد یہ ہے کہ جس طرح سے پورے مہاراشٹر میں خواتین بچت گٹ اسکیم چل رہی ہے اور خواتین کو سودی جال میں پھنسایا جارہا ہے، اسے ختم کرنے، ساتھ ہی غریبوں کی معاشی مدد کرنے کے لیے اس بینک کی شروعات کی گئی ہے۔ بینک کے فاؤنڈر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جس طرح سے اسلامی بینک میں سود کا لین دین نہیں ہوتا ہے اسی طرح اس بینک میں بھی سود کے پیسوں کا لین دین نہیں ہوں گا۔ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جو بھی سال بھر کا بینک منافع ہوگا اس پیسے کو غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے دیا جائے گا ساتھ ہی اگر جس کسی کا بھی اکاؤنٹ اِس بینک میں ہوں گا اس کے شادی کے موقع پر اسے ایک لاکھ روپے کا لون بغیر کسی انکوائری کے دیا جائے گا۔