اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sangharsh Samiti لوک سنگرش سمیتی کا مڈڈے میل ٹینڈر رد کرنے کا مطالبہ - مالیگاؤں میں واقع اردو میڈیا سینٹر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں لوک سنگھرش سمیتی اور مالیگاؤں مہیلا بچت گٹ سموہ کی جانب سے مڈڈے میل ٹینڈر رد کرنے اور غریب مہیلا بچت گٹ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مڈ ڈے میل میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے اس کے ٹینڈر کو رد کرنا ضروری ہے۔

لوک سنگرش سمیتی کا مڈڈے میل ٹینڈر رد کرنے کا مطالبہ
لوک سنگرش سمیتی کا مڈڈے میل ٹینڈر رد کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 5, 2023, 12:22 PM IST

لوک سنگرش سمیتی کا مڈڈے میل ٹینڈر رد کرنے کا مطالبہ

مالیگاؤں: ریاست کے مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع اردو میڈیا سینٹر میں پر لوک سنگھرش سمیتی اور مالیگاؤں مہیلا بچت گٹ سموہ کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقعے پر صابر گوہر نے کہا کہ 15, جون سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔ بیشتر اسکول کے طلباء و طالبات نئے جوش کیساتھ اسکولوں میں داخل ہوں گے۔ جب کہ اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو دی جانے والی مقوی اور صحت مند غذا کے ٹھیکے کی مدت گذشتہ سال اپریل 2022 کو ہی ختم ہوچکی ہے۔ نئے ٹینڈر دو مرتبہ اخبارات اور میونسپل انتظامیہ کی ویب سائٹ پر ظاہر کیے گئے لیکن اس معاملہ میں زبردست خرد برد کی وجہ سے یہ ٹینڈر منظور نہیں ہوسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹینڈر کو حاصل کرنے کے لیے مڈڈے میل اور سینٹرل کچن اسکیم کے تحت ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکیدار ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے سیاسی لیڈران کی پشت پناہی حاصل کر رہے ہیں۔ مڈڈے میل کا ٹھیکہ حاصل کرنے اور کھچڑی کو کھچڑا بنانے کی غرض سے دبدبہ والے، کاغذ کے یھول والے ناسک ضلع کو پالنے والے، میرا میرا میں میں کا نعرہ بلند کرنے والے لیڈران کیساتھ وہ بھی میونسپل انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں کارپوریشن کے سکیورٹی گارڈ صدر دروازہ پر روک لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Waqf Board مہاراشٹر وقف بورڈ نے وقف املاک کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا

لوک سنگھرش سمیتی کے کنوینر سلیم احمد عبدالرؤف عرف سلیم نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے شائع ٹینڈر میں بھاپ سے کھانا بنانے کی مشینوں کا تذکرہ نہ ہونے کے باوجود ٹھیکیداروں کے کان میں مشین خریدنے کے منتر پھونکے جارہے ہیں۔ٹینڈر فارم بھرنے والے ممکنہ ٹھیکدار 5, سے 7,لاکھ روپیہ قیمت پر مشتمل مشین خریدنے کو ٹھیکہ کا پروانہ تصور کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details