محکمہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون میں کچھ لوگوں کو رعایت دی گئی ہے جو سڑکوں پر بلا خوف و خطر اپنی خدمات جاری رکھ سکتے ہیں۔
ان میں طبی عملہ، صحافی، پولیس محکمہ کے علاوہ کارپوریشن سے منسلک ملازمین اور سماج کے نمائندہ شخصیات جن میں عوامی نمائندوں سے لے کر وزیراعلی تک ریاست میں کورونا کے خلاف جاری جنگ میں عوام سے تعاون کی درخواست کر رہے ہیں۔ لیکن ان نمائندہ شخصیات اور ملازمین کو اپنے خصوصی 'شناختی کارڈ' ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔
مہاراشٹر میں جعلی شناختی کارڈ کے ذریعہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ممبئی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے فرضی رکن اسمبلی (ایم ایل اے) کو گرفتار کیا ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی کار میں ممبئی کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔