اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں: ٹوپے

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا کوئی حل نہیں ہے۔

Lockdown is not a solution to prevent corona virus
کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں

By

Published : Mar 16, 2021, 1:57 PM IST

مسٹر ٹوپے نے پیر کی شام عوام سے کووِڈ 19 کی ہدایات پر عمل کر کے کورونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال 85 فیصد متاثرہ مریضوں میں وائرس کی علامت نہیں ہے لہٰذا زیادہ تر لوگوں کو اپنے گھروں میں آئیسولیشن میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ فی الحال ریاستی اسپتالوں میں بیڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

مسٹر ٹوپے نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ غیر ضروری بھیڑ سے بچنے، ماسک کا استعمال کرنے اور ہاتھوں کو دھو کر صاف رکھنے سے کورونا وائرس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4332 نئے کیسز درج ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 131812 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 10671 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2144743 لاکھ پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار بڑھ کر 52909 ہو گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details