اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن منسوخ - Lockdown in Aurangabad

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی وبا کے ایک بار پھر پھیلنے پر 31 مارچ سے 9 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن منسوخ
اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن منسوخ

By

Published : Mar 31, 2021, 9:49 AM IST

Updated : Mar 31, 2021, 10:01 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لیے جانے والے فیصلے کو کلکٹر سنیل چوہان نے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی سطح پر سخت مخالفت اور لوگوں کو بھکمری سے بچانے کے لئے لاک ڈاؤن منسوخ کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا تھا کہ اکتیس مارچ سے نو اپریل تک ضلع اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جانا تھا لیکن اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن منسوخ

کلکٹر سنیل چوہان کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کی منسوخی کے اعلان سے عوام نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے منسوخ کیے جانے کے بعد اکتیس مارچ کو آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی جانب کی جانے والی ریلی اب منسوخ کردی گئی ہے۔

اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عوامی حمایت کا خیر مقدم کیا اور لاک ڈاؤن کی منسوخی کو عوامی اتحاد کی کامیابی سے تعبیر کیا۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ سرکاری ہسپتالز میں خالی اسامیوں پر رابطہ وزیر دیسائی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خالی اسامیوں کو جلد از جلد پر کیا جائے گا۔

وہیں دوسری جانب مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ اگر عوام کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرتی ہیں تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد ضلع میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے اکتیس مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 31, 2021, 10:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details