اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: لاک ڈاؤن کے سبب بازار کی رونقیں معدوم

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی شان کہلانے والی چند مارکیٹز جن میں کرافورڈ مارکیٹ، ناخُدا محلہ، عبدالحمن اسٹریٹ وغیرہ رمضان المبارک کے باوجود لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنسان پڑی ہوئی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب بازار کی رونقیں معدوم
لاک ڈاؤن کے سبب بازار کی رونقیں معدوم

By

Published : May 15, 2020, 8:11 PM IST

ممبئی کے متوسط طبقہ یعنی مڈل کلاس کے لیے شہر کی کچھ بازاریں بہت معنی رکھتی ہیں ان میں کرافورڈ مارکیٹ کو اول درجہ حاصل ہے، حالانکہ ممبئی کا فورٹ علاقہ بھی کچھ کم نہیں لیکن یہاں کارپوریٹ آفس زیادہ ہے جبکہ فورٹ علاقے میں بازاریں نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن کا اثر، بازاز سنسان، ویڈیو

محض کچھ کلو میٹر میں ہی ممبئی کی کرافورڈ مارکیٹ، بھنڈی بازار، عبدالرحمٰن اسٹریٹ ناخدا محلہ، پائیدھونی مارکیٹ نا صرف روایتی بازار ہیں بلکہ ایک مرکز ہیں جو لیکن کورونا وبا کے دوران متوسط طبقے کی روزی روٹی اور بازار کا کروڑوں روپے کا ٹرن اوور ٹھپ ہوگیا ہے۔

ایک مقامی کاروباری عمران کہتے ہیں کہ مڈل کلاس کے لیے یہ جگہیں ایسی تھیں جہاں لوگ خریداری کرنے سے قبل بجٹ کے بارے سوچتے نہیں تھے ان خریداری میں کپڑوں کی خریداری بہت معنی رکھتی تھیں لیکن اب مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے خریدار اور بازار دونو ں کا وجود ختم ہوگیا، نہ لوگ خرید سکتے ہیں اور نہ ہی تاجر کچھ فروخت کرسکتے ہیں۔

ان علاقوں میں رمضان اور عید کی خریداری کے لیے ممبئی ہی نہیں بلکہ ریاست کے کونے کونے سے لوگ آتے تھے اور اس ایک ماہ میں تاجروں کی جو کمائی ہوتی ہے وہ شاید پورے سال کے برابر ہوتی تھی لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے ان بازاروں کی رونق معدوم کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details