مہاراشٹرکے ضلع لاتور میں کووڈ-19 کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر یہاں کے سرپرست وزیر امت ولاس راو دیشمکھ نے 15 سے 30جولائی تک دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
لاتور میں15جولائی سے لاک ڈاون
'لاک ڈاون ہٹانے کے بعد کئی لوگ ریڈ زون علاقہ سے ضلع میں آگئے، جس کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے'۔
لاتور میں15جولائی سے لاک ڈاون
دیشمکھ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ جی سریکانت اس تعلق سے جلد ہی تفیصلی معلومات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون ہٹانے کے بعد کئی لوگ ریڈ زون علاقہ سے ضلع میں آگئے جس کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔اسی لئے دوبارہ 15-30جولائی تک لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔ضلع میں اب تک کل 682 کورونا کے مریض ملے ہیں جس میں سے 361 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 33 کی موت ہوگئی ہے۔