لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی دوکانوں میں پھر سے چہل پہل کی اُمید کی گئی تھی لیکن حالات اب بھی معمول پر نہیں لوٹے ہیں، کیونکہ لوکل ٹرین سے سفر کو لیکر حکومت نے ویکسین کی دوسری ڈوز ضروری قرار دیا ہے اس وجہ سے عوام اب بھی ان بازاروں میں خریداری کرنے سے قاصر ہیں۔
لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد بھی بازاروں سے رونق غائب
لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے باوجود ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی دکانوں سے رونقیں غائب ہیں۔
لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد بھی بازاروں سے رونق غائب
لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے راحت دے دی تھی۔ لیکن بھیڑ سے بچنے کے لیے، لوکل ٹرین سے صرف ایسنشیل سروس کے لیے ہی سفر کرنے کی اجازت دی تھی اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت نے ویکسین کے دونوں ڈوز لینے والوں کو بھی ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ باوجود اس کے خریدار اس بازار تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔