اتگاؤں ریلوے اسٹیشن سنٹرل ریلوے زون کے تحت ضلع تھانے میں واقع ہے، یہاں سے لوکل ٹرین کسارا اسٹیشن جارہی تھی کہ ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔
سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی ستار نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصانی یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریلوے کے مطابق لوکل ٹرین کا فرسٹ کلاس کوچ پٹری سے پھسل گیا جبکہ اس موقع پر زیادہ بھیڑ نہیں تھی۔ اس واقعہ کے بعد کلیان۔کسارا روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں کچھ وقت کےلیے رکاوٹ رہی۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا وبا کے چلتے ریل میں صرف ہنگامی خدمات انجام دے رہے عملے کے ارکان، بنک ملازمین، ریاستی و مرکزی حکومت کے دفاتر میں کام کرنے والوں کو ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔