اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد پولیس کی لاپرواہی کے سبب مقامی باشندوں نے ایک پولیس اہلکار پر چوری کا الزام لگایا ہے۔سی سی ٹی فوٹیج میں ایک پولیس اہلکار کو دکان کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اس کو لے کر ہبگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اورنگ آباد کی سٹی چوک پولیس نے پورے معاملے کا سی سی ٹی وی چیک کیا اور موٹر سائیکل لے جانے والے پولیس والوں سے بات کی تو پولیس نے بتایا کہ 2:25 پر نشے کی حالت میں ایک نوجوان نے آشا ٹریڈرس کے پاس کھڑا تھا۔ پولیس کی گشتی گاڑی بھی قریب سے گزری اور دیکھا کہ نوجوان موٹرسائیکل کے پاس کھڑا ہے۔
نوجوان سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس اسے حراست میں لے کر تھانے لے جاتی ہے. بعد ازاں پولیس اہلکار اسی جگہ پر آکر موٹرسائیکل تھانے میں پارک کرنے کے بعد پولیس اہلکار اس موٹرسائیکل کو تھانے میں موجود رجسٹریشن میں رجسٹر نہیں کرتے جس کی وجہ سے کسی پولیس اہلکار کو اس معاملے کا علم نہیں ہوتا لیکن جب سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد پولیس پر الزام عائد کیا جاتا ہے۔ اس وقت پولس نے معاملے کی چھان بین کی اور سارا معاملہ منظر عام پر آ گیا۔