اردو

urdu

ETV Bharat / state

جب ایم ایل اے ہی خود پانی نکالنے کے لیے نکل پڑے سڑکوں پر - مہاراشٹر نیوز

گذشتہ رات سے ہی موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ممبئی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں پانی کم کرنے کیلئے بی ایم سی کے ملازم نہیں ہیں اور پمپنگ اسٹیشن بھی بند ہیں۔  اسلئے مقامی ایم ایل اے تمل سیلون نے ہے یہاں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا۔

local MLA tamil Selvan started pumping water due to absence of BMC employees in mumbai
جب ایم ایل اے ہی خود پانی نکالنے کے لیے نکل پڑے سڑکوں پر

By

Published : Sep 23, 2020, 7:29 PM IST

سیلون کا کہنا ہے کہ محکمہ سویا ہوا ہے اور ہم ان کے جاگنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ پانی بہت زیادہ ہے، اسلئے ہمیں خود سڑکوں پر اترنا پڑا۔

دیکھیں ویڈیو

ممبئی میں متعدد جگہوں پر پانی جمع ہے، پانی نکالنے کے لیے محکمہ بی ایم سی کے پمپنگ اسٹیشن جہاں لگائے گئے ہیں، وہ بند ہیں۔

مزید پڑھیں:

ممبئی میں موسلا دھار بارش، عام زندگی مفلوج

وہیں نشیبی علاقوں میں جہاں میونسپل ملازمین کی عدم حاضری کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ محکمہ بی ایم سی اس طرح کے پمپنگ اسٹیشن بنانے کے لئے کروڑوں روپیہ خرچ کرتی ہے، لیکن تیز بارش اور پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے خود محکمہ بی ایم سی کے ملازمین کے نہیں پہنچنے کے سبب عوام کو اپنی مدد آپ کرنی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details