اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے اڈول علاقہ میں بائی پاس پر واقع رضا پور چوراہا کے قریب مال بردار ٹرک فرشی لے دوھولیہ سے کر بیٹر جارہا تھا، اسی دوران اس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ٹرک روک کر چھلانگ لگادی۔ اس واقعے میں مستعدی کے سبب ڈرائیور اور خلاصی کی جان بچ گئی۔ ٹرک میں آگ لگنے کے سبب قومی شاہراہ پر افراتفری مچ گئی۔ گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی جزوی طور پر اثر پڑا۔
ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہراہ پولس سب انسپکٹر پر کاش جادھو اپنی ٹیم کو لے کر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ اورنگ آباد اور بیٹر سے آرہی گاڑیوں کی آمدورفت اڈول دیہات میں ہی روک دی گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے مناسب آلات موجود نہ ہونے کے سبب پورا ٹرک جل کر راکھ ہو گیا۔