اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں ادبی تقریب کا اہتمام - اردو نیوز

اس دوران معروف ادیب و ناول نگار نورالحسنین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں میں ایک جنون ہونا چاہیے لگن ہونی چاہئے اگر جنون اور لگن آپ کے اندر موجود ہے تو آپ کی منزل آسان ہے۔

اورنگ آباد میں ادبی تقریب کا اہتمام
اورنگ آباد میں ادبی تقریب کا اہتمام

By

Published : Jan 20, 2021, 4:28 PM IST

ریاست مہاراسٹر کے اورنگ آباد میں افسانہ نگاری اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے ادیبوں کے لئے بزم اہل قلم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران معروف ادیب و ناول نگار نورالحسنین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں میں ایک جنون ہونا چاہیے لگن ہونی چاہئے اگر جنون اور لگن آپ کے اندر موجود ہے تو آپ کی منزل آسان ہے۔


گہواراہ ادب اورنگ آباد میں ادبی محفلوں کی اپنی قدیم روایت رہی ہے، لیکن بدلتے وقت اور گزشتہ چند عشروں سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ روایت کہیں ختم نہ ہوجائے، اس کو دیکھتے پوئے شہر کے باذوق افراد نے بزم اہل قلم کی بنیاد ڈالی اور اجداد کے ادبی ورثے کو آگے بڑھانے کا تہیہ کیا، اس پہل سے نوجوانوں میں مثبت اثرات کچھ یوں مرتب ہوئے کہ نئے لکھنے والوں کی ایک کھیپ سامنے آگئی جس نے ادب کے ماہرین کی موجودگی میں اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اور داد و تحسین حاصل کی۔

ویڈیو
اس تقریب میں افسانے اور طنز و مزاح کے علاوہ مضامین بھی پڑھے گئے، جن میں خواتین اور طالبات پیش پیش نظر آئیں، محفل افسانہ کے صدارتی خطاب میں معروف ادیب و ناول نگار نور الحسنین نے نئے قلمکاروں کی اپنے منفرد انداز میں حوصلہ افزائی کی اور کہا فنون لطیفہ جنون کا تقاضا کرتا ہے، اسی طرح عظیم راہی نے نئے قلم کاروں کو مفید مشوروں سے نوازا۔مزید پڑھیں:

جالنہ کی مساجد کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کرنے کی مہم

واضح رہے کہ بزم اہل قلم کی اس محفل افسانہ کا اہتمام اورنگ آباد کے میونسپل اسکول میں کیا گیا تھا، یہ تقریب چھوٹی تھی لیکن اس کے اغراض ومقاصد بلند تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details