ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی سبزی منڈی علاقے کی باغبان مسجد میں بچوں کے لئے لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ اس دوران بچوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام کے دوران مولانا نسیم الدین مفتاحی نے مساجد میں بچوں کے لیے دارالمطالعہ کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
مریم مرزا محلہ لائبرری مشن کے تحت مضافاتی علاقے سمیت مساجد میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آرہا ہے۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن اسی مہم کے تحت لائبریری قائم کر رہی ہے۔ مریم مرزا محلہ لائبریری مشن اورنگ آباد شہر میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں مقبول رہا ہے۔
اورنگ آباد کے سبزی منڈی علاقے کی باغبان مسجد میں اکیسویں لائبریری کا افتتاح مولانا نسیم الدین مفتاحی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمسن بچوں میں مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے بچوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔
مزید پڑھیں:اورنگ آباد : کچی آبادی کے بچوں کے لیے لائبرری کا قیام عمل میں آیا