مہاراشٹر کے ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی کے پراسپیکٹس میں برقعہ کے حوالے سے پابندی عائد کیے جانے کو لیکر رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کو ایک خط لکھا ہے۔
رئیس شیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کرناٹک میں حجاب کے حوالے سے مخالفت مسلسل جاری ہے، ایسا معاملہ مہاراشٹر میں پیش نہیں آئے اس لیے ممبئی کے ایس این ڈی ٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کالج ایم ایم پی شاہ کے پراسپیکٹس میں برقعے پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے تاکہ ریاست میں کسی طرح کا ماحول خراب نہ ہو۔