ممبئی میں طوفانی بارش کے تھمنے کے بعد شہر میں کورونا وبائی مرض کے بعد موسمی بیماریوں کے پھیلنے کاخطرہ بی ایم سی نے ظاہر کیا ہے۔
جس میں لپٹو اسپائرسس کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ بیماری بارش کے جمع شدہ پانی یا پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے پھیلتی ہے۔
موسلادھار بارش کے بعد اب وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے بعد لپٹو اسپائرسس کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔
اس لیے بی ایم سی نے شہریوں کو گمبوٹ پہن کر پانی میں گزرنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہے کہ پانی میں زخمی شخص کے گزرنے سے لپٹو اسپائرسس ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
اس لیے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ لپٹو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ اگر کوئی زخمی شخص بارش کے پانی میں گزرتا ہے تو اس سے بھی لپٹو اسپائرسس کا پھیلاؤ ہو سکتا ہے۔
ایسی صورت میں زخمی شخص کو 24 یا 72 گھنٹے میں طبی احتیاط کے تحت طبی امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس کو ہم احتیاطی تدابیر یااحتیاطی طبی امداد بھی کہہ سکتے ہیں۔