محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن کے حکام نے مل کر یہ آپریشن انجام دیا اس آپریشن کو مکمل کرنے میں تقریباً چھ گھنٹے لگے۔
ویڈیو : چیتے کو آخر کار پکڑلیا گیا اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔
کنڑ سے تعلق رکھنے والے معروف شکاری اور جنگلات سے وابستہ افسر شیخ اور ان کی ٹیم نے چیتے پر قابو پالیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسے بے ہوشی کے انجکشن کی مدد سے قابو کیا گیا اب اس معاملے میں قانونی کارروائی کے بعد چیتے کو اورنگ آباد کے زو پارک بھیج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : بھیونڈی: گوداموں میں تین دن سے ہڑتال جاری
ماہرین کے مطابق چیتے کی طبی جانچ بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چیتے کی آمد کی اطلاع سے پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا مقامی لوگ اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہیں کہ جب شہر میں جنگلی جانور نظر آیا۔