اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اگھاڑي کے رہنماؤں نے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا - Maharashtra Political Drama

شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے رہماؤں نے منگل کو مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔

مہاراشٹر اگھاڑي کے رہنماؤں نے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا
مہاراشٹر اگھاڑي کے رہنماؤں نے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا

By

Published : Nov 27, 2019, 1:16 AM IST

اس سے قبل تین پارٹیوں کے پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی، جس میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو نو تشکیل شدہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑي کا رہنما منتخب کر لیا گیا۔

این سی پی کے صدر شرد پوار کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑي کے تین نمائندوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’حلف برداری کی تقریب یکم دسمبر کو شیواجی پارک میں منعقد ہو گی۔'

کانگریس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ٹھاکرے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے، جبکہ این سی پی کے رہنما جینت پاٹل اور کانگریس پارٹی کے رہنما بالاصاحب تھوراٹ نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details