مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے Malegaon 2008 Bomb Blast Case میں آج ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہوئی۔ بم دھماکہ متاثرین Bomb Blast Victims اور سابق وزیر نسیم خان Ex Minister Naseem Khan کی کوششوں سے آج خصوصی این آئی اے عدالت میں انسداد دہشت گرد دستہ کے دو سینئر افسران حاضر ہوئے اور خصوصی این آئی اے جج سے کہا کہ انہیں اے ٹی ایس چیف نے ہدایت دی ہے کہ وہ عدالتی کارروائی میں حصہ لیں۔ عدالت اور استغاثے کی مدد کریں۔
اے ٹی ایس کی جانب سے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی تفتیش کرنے والے آفیسر موین ککرنی اور سینئر اے ٹی ایس افسر موہتے نے آج خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ وہ آج عدالت میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت کی جاری سماعت کا حصہ بن سکیں اور استغاثہ کی مدد کرسکیں۔
اے ٹی ایس افسران کی عدالت میں موجودگی پر بھگوا ملزمین خصوصاً سادھوی پرگیہ اور کرنل پروہت کے وکلاء سراپا احتجاج ہوگئے۔ اور انہوں نے عدالت سے کہا کہ عدالت کو اے ٹی ایس افسران کو ایک سیکنڈ کیلئے بھی عدالت میں ٹہرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Youth Beaten to Death by Mob in Mumbai: ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار