اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں ایم آئی ایم کا آخری انتخابی جلسہ - تلنگانہ کے سابق میئر ماجد حسین

تلنگانہ کے سابق میئر ماجد حسین نے مالیگاؤں میں اپنے خطاب کے دوران کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس نے مسلم اقلیتوں کے ساتھ تعمیر و ترقی کے نام پر بدعنوانیاں کی ہے'۔

مالیگاؤں میں آخری تشہیری جلسہ

By

Published : Oct 19, 2019, 12:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاوں اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کے سابق میئر ماجد حسین نے ایم آئی ایم امیدوار اسماعیل قاسمی کی جیت کے لیے مالیگاؤں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مالیگاوں مسلم اقلیتوں کا شہر ہے لیکن یہاں کانگریس نے تعمیر و ترقی کے نام پر بدعنوانیاں کی ہے'۔

مالیگاؤں میں آخری تشہیری جلسہ;ایم آئی ایم۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے لیے کوئی مواقع نہیں ہے بزرگوں، یتیموں اور بیواؤں کے لیے کسی طرح کی مالی سرکاری اسکیمیں دستیاب نہیں ہیں۔

حیدرآبار نامپلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا اسدالدین اویسی ایسے سنگین حالات میں قومی سطح پر مسلمانوں کے مسائل پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم کے امیدوار اگر مہاراشٹر اسمبلی میں جیت کر آئیں گے تو مسلمانوں کی نمائندگی بخوبی نبھائیں گے اس لیے مالیگاوں اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم سے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ووٹ دیں ۔

واضح رہے کہ ایم آئی ایم امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی سابق ایم ایل اے، صدر جمعیتہ علماء مالیگاوں، رکن مجلس شوری دارالعلوم دیو بند اور امام و خطیب جامع مسجد وعیدگاہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details