ملک کی سب سے بڑی تتلی رادھا نگری کولہاپور میں پائی گئی ہے۔ مذکورہ تتلی کا نام 'سدرن برڈ وِنگ' Southern Birdwing ہے۔ اس تتلی کو 'سہیادری برڈ وِنگ' Sahyadri Birdwing بھی کہا جاتا ہے۔ وہیں کولہا پور کے اسی گارڈن میں ملک کی سب سے چھوٹی تتلی بھی پائی گئی ہے۔ Largest Butterfly in the Country Found at Kolhapur
سدرن برڈ وِنگ کو ملک کی سب سے بڑی تتلی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً 150 سے 200 ملی میٹر ہے۔ یہ دیگر تتلیوں کے مقابلے سائز میں کئی گنا بڑا ہے۔ اس تتلی میں مختلف رنگ بھی موجود ہیں۔ مذکورہ تتلی سنہری رنگ کی ہے اور اس کے پروں کا رنگ نیلا ہے۔ سب سے بڑی تتلی کا ویڈیو محکمہ جنگلات کے عملے شوٹ کیا ہے جو ان دنوں خو وائرل ہے۔