ممبئی: ممبئی سے متصل مانخورد گوونڈی میں کلکٹر اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ہوچکا ہے اور اسکی وجہ سے اسکول، کالج، بیت الخلاء، ہسپتال کے لیے اب جگہ ہی نہیں بچی، یہ الزام سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر ایوان اسمبلی ناگپور میں اپنے سوالات کے ذریعے حکومت کو آگاہ کیا ہے۔
اعظمی نے اس آگاہی کے ذریعے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بسائی گئی بستیوں میں پانی کی سپلائی پانی مافیا کر رہے ہیں اور بجلی کی سپلائی بجلی مافیا، اسی طرح سے اُنکے اسمبلی حلقے میں انڈین آیل نگر ہے جہاں کی جگہیں قبضہ کر کے کروڑوں روپئے وصول کیے جاتے ہیں، یہ وصولی جرائم پیشہ افراد کو رہے ہیں۔ ملاڈ، امبوجواڈی، آعظمی نگر یہ جگہیں 1995 کے آس پاس کی ہیں۔ ان جگہوں پر غیر طریقے سے لوگ مقیم ہیں اور انہیں بنیادی ضرورتیں غیر قانونی طریقے سے سپلائی کی جاتی ہیں۔
اعظمی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی جتنی بھی سرکاری جگہیں ہیں انکا آڈیٹ کر کے اور لیز پر دی گئی زمین کی پیمائش کر کے اُنسے کرایہ وصولا جائے اور جس افسر کے رہتے یہ جگہیں قبضہ کی گئی ہیں، اس افسر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ ممبئی کی متعد جگہیں لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں، حیرانی اس بات کی ہے کہ طویل عرصے انکے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے لیکن حیرانی اس بات کی کہ کاروائی نہیں ہو رہی ہے، اعظمی نے کہا کہ کاروائی ہوتی بھی ہے تو برائے نام ہوتی ہے۔