اردو

urdu

ETV Bharat / state

Odisha Train Accident لال بہادر شاستری نے ٹرین حادثے کے بعد استعفیٰ دیا تھا، شرد پوار - اڈیشہ ٹرین حادثہ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے مرکزی وزیر ریلوے لال بہادر شاستری نے ایک ٹرین حادثہ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔Pawar demands railway minister resignation

لال بہادر شاستری نے ٹرین حادثے کے بعد استعفیٰ دیا تھا
لال بہادر شاستری نے ٹرین حادثے کے بعد استعفیٰ دیا تھا

By

Published : Jun 4, 2023, 7:23 AM IST

پونے: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اوڈیشہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اُس وقت کے مرکزی وزیر ریلوے لال بہادر شاستری نے ایک ٹرین حادثہ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب لال بہادر شاستری ریلوے کے وزیر تھے تو ایک ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں کافی جانی نقصان ہوا تھا، حالانکہ جواہر لال نہرو استعفیٰ دینے کے فیصلے کے خلاف تھے لیکن شاستری نے کہا ہے کہ یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسے ہی واقعات کا سامنا ہے، سیاستدانوں کو ممکنہ اقدامات کرنے چاہئیں۔پوار نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کیا۔

اس تباہ کن ٹرین حادثے میں اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1000 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔سانحہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین طرفہ حادثہ بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، کورومنڈیل ایکسپریس اور مال ٹرین بالسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن پر تین الگ الگ پٹریوں پر تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ جمعہ کی شام کو پیش آنے والے اس حادثے میں ان دونوں ٹرینوں کے 17 ڈبے پٹری سے اتر گئے اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔ تاہم وزیر اعظم نریندر مودی جو وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کو جائے وقوعہ پر پہنچے، کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں جس میں 260 سے زیادہ مسافر ہلاک ہوئے تھے، اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔Odisha Train Tragedy اوڈیشہ کے بالاسور پہنچے وزیراعظم مودی، ٹرین حادثہ متاثرین سے کی ملاقات

ABOUT THE AUTHOR

...view details