حکومت مہاراشٹر کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں انڈر ورلڈ ڈان اور بلڈر یوسف لکڑا والا کو پولیس حراست میں رکھ کر اس کے گھر لیجانے اور اسے وی آئی پی سہولتیں دینے کے جرم میں ممبئی اکنامکس افینس ونگ کے دو افسروں کو معطل کر دیا گیا۔ ملزم ہائی پروفائل ہے اور یہ شکایات حکومت مہارشٹر نے کی ہے اس لئے ممبئی پولیس کے اعلی افسر معاملے کو سنجیدگی سے لیکر جانچ کر رہے ہیں۔
ممبئی پولیس کی اہم ملزم پر مہربانیاں لیکن ایک اور کڑوی سچائی جو اب آپ کے سامنے آئی ہے۔ یوسف لکڑا والا کئی دنوں سے میڈیا کے کیمروں سے کبھی اپنے چھپاتا ہے۔
کبھی اس کے غنڈے اس کی ویڈیو گرافی کرنے پرغنڈاگردی کرتے ہیں۔ کبھی اس کی ویڈیو گرافی کرنے پر پولیس افسران منع کرتے نظر آتے ہیں لیکن یہاں یہ بڑے ہی آرام سے تشریف فرما ہیں۔ ہاتھوں میں منرل واٹر کی بوتل، ساتھ میں پولیس جوانوں کی فوج، جو اس کے ساتھ بیٹھ کر کولڈرنک کا مزہ لے رہے اور اس سے باتیں تو ایسی کر رہی ہیں جیسے یہی ان کا رہنما ہے۔
یہ ویڈیو اس دن کا ہے جب لکڑا والا کو پہلی بار کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پیشی کے بعد پولیس والے اسے ممبئی پولیس کمشنر آفس کی کینٹین میں لیکر بیٹھے تھے حالانکہ یہ بات خود ممبئی پولیس کے افسران کہتے ہیں کہ اس طرح سے ملزم کو چھوٹ نہیں دینی چاہیے لیکن اس کا اثر خود ان کے پولیس والوں پر کتنا ہوتا ہے یہ اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے۔