اردو

urdu

By

Published : May 13, 2020, 10:20 PM IST

ETV Bharat / state

بھیونڈی سے بہار کے مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین روانہ

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی روڑ اسٹیشن سے چوتھی خصوصی ٹرین ریاست بہار کے مدھوبنی کے لیے 1400 مزدوروں کو لیکر روانہ ہوئی ہے۔

مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین روانہ
مزدوروں کو لیکر خصوصی ٹرین روانہ

بدھ شام تقریباً 05.40 بجے پر خصوصی شرمک ایکسپریس نامی ٹرین بھیونڈی اسٹیشن سے بہار کے مدھوبنی 1449 مزدوروں کو لیکر ٹرین روانہ ہوئی ۔

دیکھیں ویڈیو

اس ٹرین کا ٹکٹ 760 روپے تھا، مگر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے تھانے ضلع کلکٹر کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ جمع ہونے کے سبب کسی بھی تارکین وطن مزدور سے کرایہ نہیں لیا گیا ہے۔ سبھی کو مفت میں ٹکٹ فراہم کرایا گیا ہے۔

واضح ہوکہ یہ خصوصی ٹرین دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہونے تھی مگر کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

شہر کے چھ پولیس تھانہ کی حدود میں اجرت کرنے والے بہار کے مزدوروں کا رجسٹریشن کر ان کا میڈیکل چیک اپ کر بھیونڈی ریلوے اسٹیشن پرائیویٹ بس سے پہنچایا گیا۔

سبھی کو کھانے کے فوڈ پیکٹ اور پانی سمیت ضروری اشیاء فراہم کرکے سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا دھیان رکھتے ہوئے ان تارکین وطن مزدوروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے کوچیز میں بیٹھایا اور شام پانچ بجکر 40 منٹ پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے پلیٹ فارم پر موجود ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے سمیت مقامی افسران نے تالی بجاکر اس خصوصی ٹرین کو روانہ کیا۔

50 سے زیادہ دنوں سے لاک ڈاون میں پھنسے مزدوروں کے چہرے اپنے آبائی وطن ٹرین میں سوار ہوتے ہی کھل اٹھے تھے۔ اس اسٹیشن سے اس سے قبل گورکھپور، جے پور، پٹنہ کے لیے خصوصی ٹرین مزدوروں کو لیکر روانہ ہوچکی ہے۔

غورطلب ہے کہ ان تینوں ٹرین سے آبائی وطن جانے والے مزدوروں کو کرایہ ادا کرنا پڑا تھا، مگر اس ٹرین میں سوار کسی مزدور سے بطور کرایہ کوئی رقم نہیں لی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details