اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم مزدور اور مالیگاؤں کے مزدوروں کے حالات

عالمی یوم مزدور کے موقع پر متعدد فیکٹری اور کارخانوں کے مالک اپنے ماتحت مزدوروں کے لیے مختلف فلاحی کام کرتے تھے لیکن اب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد حالات اس کے برعکس ہوچکے ہیں۔

عالمی یوم مزدور اور مالیگاؤں کے مزدوروں کے حالات
عالمی یوم مزدور اور مالیگاؤں کے مزدوروں کے حالات

By

Published : May 1, 2021, 1:30 PM IST

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے حالات بھی کچھ ٹھیک نہیں ہیں، چونکہ یہاں مزدوروں کی بڑی تعداد بستی ہے اس لیے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے سبھی متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی یوم مزدور اور مالیگاؤں کے مزدوروں کے حالات

پاورلوم مزدور، سائزر، رکشہ ڈرائیور، پھل فروش اور باندھ کا کام کرنے والے افراد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ برس سے ان کے کام کاج میں کافی کمی آئی ہے اور آمدنی بھی کم ہو گئی ہے۔

شہر کے اکثر مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے حالات خستہ ہو چکے ہیں اور یہی حال کارخانہ و فیکٹری مالکان کا بھی ہے۔ ان کے پاس بھی زیادہ سرمایہ نہیں بچا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو زیادہ دنوں تک زندہ رکھ سکیں۔

مالیگاؤں شہر کے مزدور طبقہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ نہ کیا جائے بلکہ حکومت کی جانب سے انہیں اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا جائے۔ ساتھ ہی مزدور طبقہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے جائز حق کے لیے بیدار ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details