اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسٹاگرام کی مدد سے لڑکے کا اغوا اور بد فعلی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار لوگوں نے مل کر ایک 22 سالہ نوجوان لڑکے کو اغوا کرکے اس کے ساتھ بد فعلی کی گئی۔

نوجوان کا اغوا اور ریپ
نوجوان کا اغوا اور ریپ

By

Published : Dec 12, 2019, 1:01 PM IST

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ اتوار کی شب میں پیش آیا ہے، متاثر نوجوان ممبئی کے کرلا علاقے کے بس اسٹینڈ پر کھڑا ہوا تھا تب ہی دو بائک سوار اس کے پاس آئے اور کہا کہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اس سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان دونوں افراد نے اس بات کا بہانہ بناکر متاثر نوجوان کو اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی، نوجوان ان کی بائک پر بیٹھ کر جانے کے لیے راضی ہوگیا لیکن جب اسے محسوس ہوا کہ یہ دونوں افراد ودیاوہار کی جانب جارہے ہیں تب اس نے بائک کو روکنے کے لیے کہا۔

تب ہی ان دونوں افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر ودیا وہار ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک جگہ پر لے گئے اور وہاں پر پہلے سے کھڑی ایک کار میں زبردستی اس کار میں بیٹھا دیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس کار میں پہلے سے ایک شخص موجود تھا اور پھر تینوں افراد نے مل کر نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اور اس کے بعد یہ تینوں افراد نے گاڑی میں پیٹرول بھروانے کے لیے ایک پیٹرول پمپ پر پہنچے جہاں ان کا ایک ساتھی اور موجود تھا اور اس نے زبردستی متاثر نوجوان کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیٹرول کی قیمت ادا کی تھی۔

متاثر نوجوان نے پولیس میں اپنی شکایت درج کراتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمین نے 2000 روپئے نقد رقم بھی اس کے پاس سے چھین لی اور اسے سڑک کے کنارے پھینک کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

تب اس نے جیسے تیسے پولییس کنٹرول کو فون لگاکر ان سے مدد مانگی، پولیس نے بروقت اسے اسپتال میں داخل کرادیا۔

کرلا پولیس نے اس معاملے میں زبردستی بد فعلی، لوٹ پاٹ اور مارپیٹ کرنے کا کیس درج کرلیا ہے۔

حالانکہ کرلا پولیس نے ٹووہیلر اور کار کے نمبر پلیٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس میں ملزمین کی شناخت میہول پرمار(21)، آصف علی(23)، پیوش چوہان(22) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ چوتھا ملزم ابھی نابالغ ہے۔تینوں ملزمین کو پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا اور نابالغ ملزم کو چلڈرن ہوم روانہ کردیا گیا ہے۔

تفتیسش کے دوران ملزمین نے مبیہ طور پر پولیس کو بتاتے ہوئے کہا کہ متاثر نوجوان نے کرلا اسٹیشن کے قریب واقع ریسٹورینٹ کے پاس کھڑے ہوکر ایک سیلفی لی تھی اور اسے اپنی لوکیشن کے ساتھ انسٹا گرام پر اپلوڈ کی تھی اور اسی کی مدد سے ملزمین نے اس نوجوان کا پتہ لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details