بین الاقوامی عدالت نے جادھو کے معاملے میں بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے اس کی پھانسی کی سزا پر روک لگا دی۔ عالمی عدالت نے پاکستان سے اس کا جائزہ لینے اور نظر ثانی کرنے کے لیے کہا ہے۔
کلبھوشن کی پھانسی پر روک کے بعد جشن کا ماحول
بھارتی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کیس میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلہ پر ممبئی میں جشن کا ماحول ہے۔
ممبئی میں جشن کا ماحول
ساتھ ہی عدالت نے جادھو کی محفوظ رہائی کی بھارت کی اپیل کو بھی مسترد کردیا ہے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد سابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'کلبھوشن جادھو کے معاملے میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتی ہوں۔ یہ بھارت کی بڑی فتح ہے۔'