ممبئی:مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع دادر پولیس اسٹیشن کے افسران نے مئیر آف ممبئی کشوری پیڈنیکر سے ایس آر اے کے گھروں کی فراہمی کی آڑ میں بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ Kishori Pednekar Record His Statement In Dadar Police Station
میئر آف ممبئی کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ وہ قانون کی تابعداری کر تی ہے۔ اسی مناسبت سے حاضر بھی ہوئی ہے۔ کریٹ سومیا نے کشوری پیڈنیکر پر اپنے اختیار کا غلط استعمال کر کے ایس آر اے میں مکان کی فراہمی کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔یہ معاملہ ورلی میں ایس آر اے عمارت کا ہے جس کے بعد اس معاملہ میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔