اٹھاولے نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتیں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں، جب کہ مرکزی حکومت کسانوں کا احترام کرتی ہے اور زرعی قوانین میں کسانوں کے اعتراضات کے پیش نظر ترمیم کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان تنظیمیں پارلیمنٹ سے پاس قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ کر ترمیم کے ذریعہ تحریک کو ختم کرنا چاہئے۔
مسٹر اٹھاولے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت ملک کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور گذشتہ چھ برسوں میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے تاریخی فیصلے کئے گئے ہیں۔