ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں نیتش رانے کے کنر کو لے کر متنازع لفظ استعمال کرنے پر خواجہ سراں تنظیم کے کارکنان نے سخت مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں سلمہ نے کہا کہ نتیش رانے، بالا صاحب کی مثال دے رہے ہیں تو انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت ہمارے لئے کوئی قانون نہیں تھا لیکن اب ہمارے حق میں قانون ہے اور ہمیں برا بھلا نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ دوسری اہم بات کی بال ٹھاکرے اور نتیش رانے میں بہت فرق ہے۔ اس لئے ہم اُن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ہمارے حقوق کی بات کریں ہماری ترقی کی بات کریں ہماری پشت پناہی میں ہمارے نام کا استعمال کر کی سیاست نہ کریں کیونکہ یہ طبقہ خود کئی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور قانون کے مطابق اس طرح سے اُنکا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔