اردو

urdu

ETV Bharat / state

خلد آباد: بائیس خواجہ کی درگاہ میں پیرہن مبارک کی زیارت

خلد آباد میں واقع حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی درگاہ میں یوم رحمت اللعالمین کی مناسبت سے پیرہن مبارک کی زیارت کروائی گئی۔

بائیس خواجہ کی درگاہ میں پیرہن مبارک کی زیارت
بائیس خواجہ کی درگاہ میں پیرہن مبارک کی زیارت

By

Published : Oct 21, 2021, 4:43 PM IST

مہاراشٹر کے خلد آباد میں کورونا وبا کے دوسال بعد پیرہن مبارک کی زیارت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حضرت سید زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ درگاہ میں پیغمبر اسلام محمدﷺ کا پیرہن سینکڑوں برسوں سے محفوظ ہے۔ پچھلے سات سو برسوں سے پیرہن مبارک کی زیارت کروائی جارہی ہے۔

بائیس خواجہ کی درگاہ میں پیرہن مبارک کی زیارت

خلد آباد میں واقع حضرت زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کی درگاہ میں یوم رحمت اللعالمین کی مناسبت سے پیرہن مبارک کی زیارت کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورا شہر گلزار

پیرہن مبارک کے تعلق سے خدامین درگاہ کا کہنا ہے کہ یہ پیغمبر اسلام حضرت محمد کا پیرہن ہے جو بائیس واسطوں سے حضرت زین الدین شیرازی تک پہنچا۔ اس پیرہن کی زیارت کے لیے ملک کے گوشے گوشے سے عاشقان رسول خلدآباد کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن کورونا وبا کے سبب اس مرتبہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details