جگنیش ٹھاکر کو 31 جولائی کو رات دس بجے کے قریب سویاش پلازہ بلڈنگ کمپاؤنڈ میں بائیک سوار چار افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مہاتما پھلے پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر این بنکر نے کہا کہ ’’ہم نے ٹھاکر کے قتل کے ذمہ دار پانچوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سٹہ بازار کے کنگ جگنیش ٹھاکر کے قتل کا کلیدی ملزم گجرات سے گرفتار - مہاتما پھلے پولیس اسٹیشن
کرائم برانچ نے 43 سالہ سٹہ بازار کے مٹکا کنگ جگنیش ٹھاکر کے قتل کے الزام میں کلیدی ملزم سمیت دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ مضافاتی علاقے کلیان میں جگنیش ٹھاکر کو 31 جولائی کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمین میں 43 سالہ دھرمیش شاہ کلیدی ملزم جس کا ٹھاکر سے مالی تنازعہ ہونے کے بعد اس نے ٹھاکرکو قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسرے ملزم کی شناخت 35 سالہ سنیل گجانن نارویکر کے طور پر ہوئی ہے۔ کرائم برانچ نے اس قتل معاملے میں اب تک 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
دھرمیش کو تھانہ کرائم برانچ نے بدھ کے روز گجرات سے گرفتار کیا تھا۔تمام گرفتارملزمین پر قتل کے الزام میں دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مہاتما پھلے پولیس کے مطابق ، اس سے قبل کرائم برانچ نے جے پال بال سنگھ کو گرفتار کیاتھاجس نے دھرمیش کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی ۔بعد میں پولیس نے دو اور ملزمین امجد پٹھان اور دھرمیش کے چھوٹے بھائی دھن راج شاہ کو گرفتارکیاہے ۔امجد پٹھان منشیات کے معاملات میں ملوث ہے جبکہ دھن راج شاہ قتل کے چھ معاملات میں مطلوب ملزم ہے ۔پولیس نے دھرمیش کے دوست چیتن پٹیل کو بھی گرفتار کیا ہے ۔