ممبئی: بھیونڈی کے کوٹر گیٹ فساد معاملے کے کلیدی ملزم کو، ممبئی پولیس نے فرضی پاسپورٹ کے ساتھ ممبئی انٹر نیشنل ائرپورٹ پورٹ پر ایمی گریشن کے دوران گرفتار کر لیا ہے، جو بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا تھا۔ مگر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فی الحال اس گرفتاری کے بعد پولیس اور خفیہ ایجنسیاں دونوں الرٹ ہوگئی ہیں۔ پاسپورٹ فراہم کرانے میں مدد کرنے والے افراد سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع سے اطلاعات کے مطابق بارہ جولائی کو محمد یوسف محمد ابراہیم عرف یوسف رضا جوکہ بھیونڈی کا رہائشی ہے، لیکن اس نے مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر کے جہانگیرآباد کے ایک پتہ پر اپنے نام سے فرضی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، اسکی خفیہ اطلاع پر ایمی گریشن کے دوران ممبئی کی سہار پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
واضح ہوکہ یوسف رضا اس سے قبل 17 جولائی سنہ 2018 کو، 5 جولائی 2006 کوٹر گیٹ فساد معاملے میں درج ایک مقدمے میں فرار ہو گیا تھا، جس پر بھیونڈی پولیس نے لوک آوٹ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔ سعودی عرب سے ملک واپس لوٹنے کے دوران ممبئی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر بھیونڈی پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔