اردو

urdu

کنگنا رناوت نے سورا بھاسکر کی چٹکی لی

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بیانوں اور ٹوئٹ سے سوشل میڈیا اور خبروں میں ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتی ہیں، انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرکے خود کو خبروں میں بنا رکھا ہے۔

By

Published : Jan 25, 2021, 9:09 AM IST

Published : Jan 25, 2021, 9:09 AM IST

کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر کی چٹکی لی
کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر کی چٹکی لی

جب کنگنا رناوت بور ہورہی تھیں تو انہوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر پر ٹویٹ کردیا جس کے جواب میں سورا نے بھی اس ٹویٹ کا پرلطف جواب دیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت آج بور ہو رہی تھیں اور اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے انہوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے چٹکی لی۔

کنگنا رناؤت نے سوارا بھاسکر کی چٹکی لی

خیال رہے کہ اداکارہ نے خود کے ساتھ سوارا بھاسکر کی ایک فوٹو کا کولاج ری ٹویٹ کیا۔

ری ٹوئٹ کی اس تصویر میں دونوں نے ایک جیسی ساڑھی پہن رکھی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ دونوں نے گولڈن رنگ کی ساڑھی اور سفید بلاؤز کے ساتھ ہار بھی پہنا ہے۔

سوارا نے مضحکہ خیز جواب دیا

اس کولاج میں کنگنا کی تصویر پر 'کلاس' لکھا ہوا ہے، جبکہ سوارا کی تصویر پر 'کراس' (بیوقوف) لکھا ہوا ہے۔

فوٹو کولاج کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا 'آپ کو یہ سب کیا کہہ رہے ہیں، ایسا ہے کیا سوارا؟'

کنگنا رناوت نے سوارا بھاسکر کی چٹکی لی

اس پر نیٹیزنز نے یہ تبصرہ کرنا شروع کیا کہ اتوار کے روز کنگنا نے سب کی تفریح ​​کے لیے سامان تیار کیا ہے۔

اس پر کنگنا نے جواب دیا کہ بورنگ کے دن میں سوچا سوارا کو تھوڑا چھیڑوں۔

سوارا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی بوریت کو کم کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ جانتی ہیں کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details