اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھوٹھاکرے اور کنگنا رناوت میں زبانی جنگ - اداکارہ کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر دو منٹ کا ایک نیا ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں کنگنا نے وزیراعلیٰ ادھووٹھاکرے کو مخاطب کر کے کہا کہ ممبئی میں مجھے دھمکایا گیا تو آپ کی سونیا سینا نے انکا دفاع کیا لہذا میں نے اس کا موازنہ پی او کے سے کیا اور ممبئی میں ہی آزاد کشمیر کے نعرے بھی لگے تھے۔

kangana ranaut
اداکارہ کنگنا رناوت

By

Published : Oct 26, 2020, 5:12 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر دو منٹ کا ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں کنگنا نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے، تم نے کل اپنی تقریر میں مجھے نمک حرام کہا، اس سے قبل بھی سونیا سینا کے بہت سارے لوگوں نے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دیں ہیں، میرا جبڑا توڑنے کی بات کہی گئی ہے، لیکن جو خواتین کو بااختیار بنانے کی ٹھیکیدار ہیں انھوں نے بھی کچھ نہیں کہا۔

کنگنا نے کہا کہ وزیراعلیٰ آپ مجھ سے بہت ناراض تھے، جبکہ ممبئی میں مجھے دھمکایا گیا تو سونیا سینا نے انکا دفاع بھی کیا لہذا میں نے اس کا موازنہ پی او کے سے کیا اور ممبئی میں ہی آزاد کشمیر کے نعرے بھی لگے تھے۔

کنگنا نے مزید کہا کہ کل آپ نے اپنی تقریر میں بھارت کا موازنہ پاکستان سے کیا، اب آئین بچانے والے نہیں آئیں گے کیونکہ ان کے منہ میں پیسہ نہیں ڈالا گیا ہے، اقتدار آتے جاتے رہیں گے اور آپ ایک گورنمنٹ ملازم ہیں، مہاراشٹر میں لوگ آپ سے خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ادھوو ٹھاکرے نے دسہرہ ریلی سے خطاب میں کنگنا کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ یہاں ملازمت کے لیے آتے ہیں اور ممبئی کو بدنام کرتے ہیں۔ جن لوگوں کو اپنی ریاست میں اچھی طرح سے کھانا نہیں ملتا ہے وہ یہاں آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details