مظاہرے کے شامیانے میں بجلی نہ ہونے کے باوجود مظاہرین کا حوصلہ پست نہیں ہوا اور سیںکڑوں خواتین موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں دھرنے پر پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ ڈٹی رہیں اور شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتی رہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ایم ایس ای ڈی سی ایل نے صرف 12 دن کی اجازت دینے کا جواز پیش کرتے ہوئے شاہین باغ میں نصب الیکٹرک میٹر نکال لیا جبکہ غیر معینہ مدت تک الیکٹرک میٹر نصب کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
ایم ایس ای ڈی سی ایل کے ملازمین نے کلیان کے 'شاہین باغ' پہنچ کر وہاں نصب الیکٹرک میٹر نکال لیا جس کی وجہ سے پورے شامیانہ کی بجلی منقطع ہوگئی۔
بجلی نہ ہونے کے باوجود سیںکڑوں خواتین شاہین باغ میں ڈٹی ہوئی ہیں، اس احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے ہمارا احتجاج انتہائی پرامن طریقہ سے جاری ہے، اس کے باوجود موجودہ حکومت کوخواتین سے ڈر لگ رہا ہے اور وہ مختلف بہانوں سے اس احتجاج کو ختم کر نا چاہتی ہے لیکن جب تک حکومت این آر سی اور سی اے اے واپس نہیں لے گی وہ اسی طرھ احتجاج کرتی رہین گی خواہ اندھیرا ہو یا کچھ بھی۔