ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کائے گاؤں ٹوکا میں کاکا صاحب شندے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مراٹھا ریزرویشن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے کاکا صاحب شندے کی آج پہلی برسی ہے۔ مراٹھا ریزرویشن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے کاکا صاحب شیندے کی ایک پہلی برسی ہے۔ آج سے ٹھیک برس قبل کاکا صاحب شنڈے نے گوداوری میں کود کر خودکشی کر لی تھی۔
ریاستی حکومت کی جانب سے مراٹھا سماج ریزرویشن تو دے دیا گیا ہے، لیکن آج کاکا صاحب شندے ان کے درمیان نہیں ہے۔ مراٹھا سماج نے اپنے ہیرو کی قربانی کی پہلی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
جس پل سے کاکا صاحب شندے نے گوداوری میں چھلانگ لگائی تھی، آج اسی پل پر کاکا صاحب شندے کا مجسمہ بنایا گیا ہے، جس کی نقاب کشائی کاکا صاحب کے والد اور والدہ کے ہاتھوں کی گئی۔ اس موقعے پر کاکا صاحب کے اہل خانہ کو ضلع پریشد کی جانب سے پانچ لاکھ روپے نقد دیے گئے۔
کاکا صاحب شندے کے گاؤں کے لوگ مراٹھا ریزرویشن کی جیت کا سہرا كاكاصاحب شندے کے سر باندھ رہے ہیں اور انھیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اس موقعے پر بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا گیا۔
اورنگ آباد کی پولیس کی جانب کائے گاؤں ٹوکا میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے اور اورنگ آباد سے احمد نگر اور پونے جانے والے راستے کو بدل دیا گیا ہے۔