اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کاڑھا تقسیم - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد

اورنگ آباد میں کورونا وبا سے بچنے کے لئے بڑے پیمانے پر مالیگاؤں کا منصورہ کاڑھا پلایا جارہا ہے۔ شہر کے نکڑ، چوراہوں اور بستیوں میں اسٹال لگا کر یہ کاڑھا لوگوں کو مفت میں پلایا جارہا ہے۔

اورنگ آناد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کاڑا تقسیم
اورنگ آناد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کاڑا تقسیم

By

Published : Jul 29, 2020, 2:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر مالیگاؤں کا منصورہ کاڑھا پلایا جا رہا ہے۔ شہر کے نکڑ چوراہوں اور بستیوں میں 'روٹی بینک سیوا ٹرسٹ' کی طرف سے اسٹال لگا کر یہ کاڑھا لوگوں کو پلایا جارہا ہے۔

کاڑھے کا مشروب سادی چائے کی صورت میں دیا جارہا ہے چونکہ سماجی تنظیمیں لوگوں کو مفت میں یہ کاڑھا فراہم کر رہی ہیں۔

اورنگ آناد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کاڑا تقسیم

اس لیے لوگ جوق در جوق کاڑھا پی رہے ہیں، اورنگ آباد کے تقریباً ہر چوراہے پر اسٹال لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبزی فروخت کرنے والی خاتون کو نوکری کی پیشکش

کاڑھا پلانے والے افراد کا کہنا ہے کہ مالیگاؤں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس کے پیش نظر اورنگ آباد کے کئی علاقوں میں مالیگاؤں کا کاڑھا مفت میں پلایا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنی قوت مدافعت بڑھائیں۔

تو وہیں ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ کاڑھا کورونا بیماری کی دوا نہیں ہے لیکن کورونا سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

اورنگ آباد میں مالیگاؤں کے کاڑھے کےاسٹالز پر لوگوں کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے لیکن اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کاڑھا پی کر لوگ کتنا کورونا سے محفوظ رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details