ریاست مہاراشٹر میں مذہبی مقامات کو حکومت کی جانب سے اجازت مل گئی۔ جس کے آج پہلی جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ مسجد کے وضو خانے بند کر دیے گئے ہیں۔ مسجدوں میں سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ، جس کے لیے نشانات لگائے گئے ہیں۔
ایک دوسرے سے فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ممبئی پولیس نے مسجد کے ذمیداروں کا خیر مقدم کیا۔
پولیس افسران نے کہا کہ حکومت نے جب سختی برتی تو اس دوران یہاں کے لوگوں کا پورا پورا تعاون ملا۔ یہی وجہ رہی کہ جب حکومت نے عبادت گاہیں کھولنے کا حکم دیا، تو اب ممبئی پولیس انکا شکریہ ادا کر رہی ہے۔