اردو

urdu

ETV Bharat / state

Saheefa-e-Sahafat Book Launch: نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب 'صحیفئہ صحافت' منظر عام پر - صحیفئہ صحافت منظر عام پر

دور حاضر میں شعبہ صحافت کی اہمیت و افادیت Importance and Usefulness of Journalism سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ موجودہ صحافت میں پیش آنے والی دشواریوں اور بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافت پر مبنی ایک کارآمد کتاب صحیفئہ صحافت ترتیب دی گئی ہے۔

صحیفئہ صحافت' منظر عام پر
صحیفئہ صحافت' منظر عام پر

By

Published : Dec 21, 2021, 2:20 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب 'صحیفہ صحافت' Saheefa-e-Sahafat Book کے اجرا کی تقریب عمل میں آئی جس میں معززین شہر اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کی صدارت پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے کی جبکہ شہر کے معروف ادبیوں اور صحافیوں نے ریحان یونس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی ستائش کی۔

صحیفئہ صحافت' منظر عام پر

اس موقع پر صاحب کتاب کا تعارف ڈاکٹر مبین نظیر نے جبکہ ڈاکٹر آصف فیضی نے کتاب پر بہترین تبصرہ اور تقریب کے اغراض و مقاصد کو سینیئر صحافی منصور اکبر نے پیش کیا۔

اس دوران آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ آج ملک میں میڈیا نے اپنا معیار کھودیا ہے۔ جس کی وجہ سےالیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے دور میں صحافت میں صحیح اور غلط خبروں میں فرق کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صداقت اور دیانتداری صحافت کے دو اہم ستون ہیں۔ صحافیوں کو چاہیے کہ بڑی ذمہ داری، ایمانداری اور غیر جانبداری سے صحافتی خدمات انجام دیں۔

صحیفئہ صحافت' منظر عام پر

اس کے علاوہ ڈاکٹر سعید فیضی نے کہا کہ صحافت کو اسلامی نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیے اور صحیح خبریں عوام تک پہنچانے کوشش ہونی چاہیے۔

پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ کتاب صحیفئہ صحافت طلباء و طالبات کیلئے بلکہ صحافتی خدمات انجام دے رہے صحافیوں اور اخباری نمائندوں کیلئے کارآمد ہے۔ اس لیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details