اردو

urdu

عاپ رہنما پر صحافی کو زد و کوب کرنے کا الزام

By

Published : Oct 15, 2019, 10:36 PM IST

Updated : Oct 16, 2019, 5:56 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ممبرا کلوا  میں ایک مقامی صحافی  فیروز ہاشمی  نے یہ الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے مقامی رہنما نے انہیں زد و کوب کیا ہے۔

عاپ رہنما پر صحافی کو زد و کوب کرنے کا الزام

ممبرا کے مقامی صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک انٹرویو کے دواران انہوں نے عاپ امیدوار سے سوال کیا تو وہ برہم ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار التمش فیضی کے حامیوں نے صحافی فیروز ہاشمی کو زدوکوب کرتے ہوئے بندھک بنا لیا اور موبائل فون چھینتے ہوئے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کو ڈلیٹ کروانے کے بعد رہا کیا گیا.

عاپ رہنما پر صحافی کو زد و کوب کرنے کا الزام

صحافی نے ممبرا پولیس اشٹیشن سے شکایت درج کرایا ہے ممبرا پولیس اشٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مدھوکر کڈ کے مطابق معاملے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے.

عاپ رہنما پر صحافی کو زد و کوب کرنے کا الزام

فی الحال مارپیٹ کے بعد صحافی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے.

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عاپ امیدوار سے رابطہ کیا مگر ان سے بات نہیں ہوسکی ہے، جب کہ اہل خانہ سے اس طرح کی کسی بھی واردات سے انکار کیا ہے.

Last Updated : Oct 16, 2019, 5:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details