ممبئی:صحافت جمہوریت کا اہم ترین ستون رہا ہے اور آج اُسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دینا چاہئیے۔ اس بات کا اظہار ممبئی یونیورسٹی شعبہ اُردو کے زیر اہتمام صحافت کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں اور اساتذہ نے کیا۔ اس موقع پر ایک الوداعی تقریب صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر عبداللہ امتیاز کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تقریباً بارہ سال سے شعبہ اُردو میں صحافت کا درس دیا جارہا ہے اور اس کے نتائج خاطر خواہ ہیں،جبکہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ مقامی اخبارات اور ملک کے دیگر شعبوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔
صدر شعبئہ اردو نے یقین دلایا کہ مستقبل میں سنئیر صحافیوں اور اساتذہ کے صلاح و مشورے سے صحافت کے نصاب کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایک جامع وبہتر نصاب بنایا جائے۔اس موقع پر سنئیر صحافی اور ممبئی اردو نیوز کے مدیر شکیل رشید نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اُردو نے یہ جزوقتی صحافتی کورس واجبی فیس کے ساتھ شروع کرکے صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے ایک بہتر موقعہ پیدا کیا ہے۔