ممبئی: سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور جنتادل سیکولر کی آئیڈیالوجی ایک ہے، اس لئے جنتادل کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں جنتادل سے استعفی دے کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کی ساجدہ نہال احمد کو مہاراشٹر اقلیتی سیل کی صدر اور مستقیم ڈگنیٹی کو ضلع ناسک یواو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ دیگر ذمہ داران کو بھی کارگزار صدر و مختلف عہدوں پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ان کی شمولیت سے بہت خوش ہے اور ہم ان کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ تمام عہدیداران کو کام کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا اور ہم پارٹی کو بڑھانے کا کام کریں گے۔
اس درمیان شان ہند نہال احمد نے کہا کہ سماجوادی اور جنتادل کا ایک حصہ تھا اور یہی ان کیلئے بہتر ذریعے تھا۔ اور بہت خوشی ہورہی ہے کہ جو خاندان دو حصوں میں تقسیم تھا آج وہ پھر سے ایک ہوگا ہے۔