اردو

urdu

ETV Bharat / state

جان سینا نے رشی کپورکو خراج تحسین پیش کی - رشی کپور کی موت کی اطلاع امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے شیئر کی

بالی ووڈ اسٹارز کے بعد ہالی ووڈ اسٹار اور ریسلنگ چیمپئن جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مرحوم رشی کپور کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی ہے۔

جان سینا نے رشی کپورکو خراج تحسین پیش کی
جان سینا نے رشی کپورکو خراج تحسین پیش کی

By

Published : Apr 30, 2020, 10:17 PM IST

لاس اینجلس:بالی ووڈ کے تجربہ کار اسٹار رشی کپور کی موت پر دنیا بھر میں ان کے مداح اور ستارے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس دوران اداکار کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں اب کشتی چیمپئن اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے.

سینا نے اپنے انسٹاگرام پر رشی کپور کی مسکراتی ہوئی ایک تصویر شیئر کی، اور کوئی کیپشن نہیں دیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کے مداح تبصرہ کرنے لگے.

ایک نے لکھا 'لیجنڈ دوسرے لیجنڈ کے بارے میں پوسٹ کر رہے ہیں۔'

ایک اور نے لکھا، 'لیجنٹ کبھی مرتے نہیں # آرائی پی رشی كپور.'

واضح رہے کہ رشی کپور کا انتقال آج صبح ممبئی کے ہسپتال میں ہوا، جس کے بعد شام کو ان کے آخری رسوت کے لئے شمشان گھاٹ لے جایا گیا۔

ان کی آخری سفر میں کرینہ کپور،الیہ بھٹ، ابھیشیک بچن سمیت خاندان کے دیگر اراکین اور دوست موجود تھے.

رشی کپور کی موت کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے شیئر کی،جس کے بعد بالی ووڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ چنٹو جی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details