اردو

urdu

بیروزگاروں کے لیے آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد

اورنگ آباد میں تعلیم یافتہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 9 تا 15 فروری کے درمیان آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

By

Published : Feb 10, 2021, 6:03 PM IST

Published : Feb 10, 2021, 6:03 PM IST

بیروزگاروں کے لیے آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد
بیروزگاروں کے لیے آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد

اورنگ آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ لوگوں کو اپنے نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جس سے ہوا ہے۔

اس تعلق سے اورنگ آباد ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور روزگار فراہمی رہنمائی مرکز کی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے 9 تا 15 فروری کے درمیان آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس دوران پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلہ میں ریاست کی معروف کمپنیوں کے ذمہ داران اپنی کمپنیوں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں کا سلیکشن کریں گے۔

اس روزگار میلہ میں آن لائن شرکت کیلئے امیدواروں کے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، لہذا نوکری کے خواہشمند تعلیم یافتہ افراد سینٹر کی ویب سائٹ www.rojgar.mahaswayam.gov.in پر اپنے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بین المذہب شادی پر بالغ خاتون کو فیصلہ لینے کا اختیار: ممبئی ہائی کورٹ

تفصیلات کے مطابق انجینرنگ، سائنس، کامرس سمیت آرٹس فیکلٹی کے گریجویٹ ڈپلومہ ہولڈرز، آئی ٹی آئی اور دسویں، بارہویں کے کامیاب امیدواروں کیلئے کئی کمپنیوں میں آسامیاں خالی ہیں۔ جس کو پر کرنے کیلئے کمپنیوں کے ذمہ داران امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

لہذا ایمپلائمنٹ دفتر میں نوکری کیلئے رجسٹریشن کروانے والے امیدوار اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور محکمہ کی ویب سائٹ پر اپنے یوزر آئی ڈی و پاس ورڈ کا استعمال کرکے لاگ ان کریں اور روزگار میلہ میں شرکت کیلئے آن لائن درخواست دیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details